اگر آپ بارش میں بھیگتے نہیں ہیں۔۔
اگر آپ پرانی غزلیں نہیں سنتے۔۔۔
اگر آپ چودھویں رات کے مکمل چاند کے دیوانے نہیں۔۔۔
اگر آپ شام ڈھلے بے اختیار دعا نہیں مانگتے۔۔۔
اگر آپ کوئی مصرعہ زیرِ لب نہیں گنگناتے۔۔۔
اگر آپ کھل کر نہیں ہنستے۔۔۔
اگر آپ کو زرد پھولوں سے الفت نہیں۔
اگر آپ کے دل کو تتلیاں نہیں بھاتیں۔۔۔
اگر آپ شعر و شاعری نہیں پڑھتے۔۔
اگر آپ کو کوئل کا کوکنا پسند نہیں۔۔۔
اگر آپ کو گیلی ریت پہ ننگے پاوں چلنا پسند نہیں۔۔۔۔
اگر صحرا آپ کو اپنی طرف نہیں کھینچتا۔۔۔!
تو ہم مل تو سکتے ہیں لیکن اچھے دوست نہیں بن سکتے!
اگر آپ اردو ادب نہیں پڑھتے۔۔۔
اگر آپ بانسری اور ریل کی سیٹی نہیں سنتے۔۔۔
اگر آپ کو ریلوے اسٹیشن پہ بوریت ہوتی ہے۔۔۔
اگر آپ کو عجائب گھر دیکھنے کا شوق نہیں ہے۔۔۔
اگر آپ کو کھانے سے عشق نہیں ہے۔۔۔
اگر آپ کو خط لکھنا پسند نہیں۔۔۔
اگر آپ کو پتلی تماشہ دیکھنا وقت کا ضیاع لگتا ہے۔۔۔
اگر آپ کو سخت سردی میں ٹھنڈی ہوا پسند نہیں، اگر آپ کو خزاں کا موسم پسند نہیں۔۔۔
اگر آپ کو سیزن دیکھنے میں دلچسپی نہیں۔۔۔
اگر آپ بلا وجہ اداس نہیں ہوتے۔۔۔۔
اگر آپ کو خوشی میں رونا نہیں آتا۔۔۔۔
تو میں اور آپ کبھی دوست نہیں بن سکتے۔۔۔!
اگر آپ کولڈ کافی چاکلیٹ فلیور پی نہیں سکتے۔۔۔
اگر آپکو آئسکریم دھند بھری رات میں کھانا الجھن میں ڈال سکتی ہے۔۔۔
Comments